Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کے کنگ خان کا اپنے مداحوں کے لیے خاص تحفے کا اعلان

کنگ خان نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا
شائع 12 اکتوبر 2023 05:46pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ہمیشہ اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا ہے اور اس بات کا ثبوت وہ ہفتہ کے ایک دن ’منت‘ کے گرد جمع ہونے والے اپنے مداحوں کو اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر انہیں اپنی ایک جھلک دکھانے اپنے گھر کی بالکونی میں ضرور آتے ہیں۔

لیکن اس دفعہ بالی ووڈ کنگ خان نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا ایک اور طریقہ اپنایا ہے۔

13 اکتوبر کو بھارت میں ’نیشنل سنیما ڈے‘ منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”جوان“ کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف سنیما گھر سے محبت کی خاطر نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر آپ سب کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفہ لے کر آیا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’13 اکتوبر کو نیشنل سینما ڈے پر آپ کسی بھی شہر کے سینما میں جائیں اور دیکھیں فلم ”جوان“ صرف 99 روپے میں‘۔

یاد رہے کنگ خان کی ’جوان‘ فلم ہندی، تامل اور تیلگو تینوں زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

شاہ رُخ خان نے بیمارخاتون مداح سے ملاقات کیلئے منفرد شرط رکھ دی

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم ’جوان‘ بھی چوری کی نکلی؟

شاہ رخ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں ”پٹھان“ اور ”جوان“ نے ایک برس میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

کنگ خان کی ایک میگا فلم ”ڈنکی“ بھی بہت جلد اپنے مداحوں کی دلچسپی کے لئے ریلیز کے لئے تیار ہو رہی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔

Shahrukh Khan

lifestyle

شخصیات

ٰIndia

X Twitter

film jawan