Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے 11 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگ گئی

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کیلئے 3 ہزار 500 اہلکارتعینات کیے تھے
شائع 12 اکتوبر 2023 03:54pm
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدھ 11 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل سردار ولبھ بھائی پٹیل ائیر پورٹ  پر پہنچے۔ تصویر/ دی ہندو
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدھ 11 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل سردار ولبھ بھائی پٹیل ائیر پورٹ پر پہنچے۔ تصویر/ دی ہندو

کرکٹ شائقین کو ورلڈ کپ کے سب سے اہم ٹاکرے کا بےچینی سے انتظارہے، 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول روایتی حریفوں کے اس میچ کی حساسیت کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

بھارتی میٖڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے موقع پراسٹیڈیم سمیت شہربھرمیں 11 ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل پولیس کمشنراحمد آباد چراغ کوراڈیا نے بی بی سی کوبتایا کہ دیگر میچوں کے مقابلے کیں اس میچ کے لیے بہت سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اہم ٹاکرے والے روز اسٹیڈیم اورشہر میں گجرات پولیس، نیشنل سکیورٹی گارڈ کمانڈو، اینٹی رائٹس فورسزاورہوم گارڈز سمیت 11 ہزاراہلکارحفاظتی ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے خدشے کا بھارتی دعویٰ، پاکستان نے سیکورٹی کا مطالبہ کردیا

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیا کہا؟

ورلڈ کپ: ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ کو خاص بنانے کا پلان تیار

غیرمعمولی سیکیورٹی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتا ہےکہ بھارت نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کیلئے 3 ہزار 500 اہلکارتعینات کیے تھے لیکن پاک بھارت میچ کے لیے انتہائی غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیکورٹی اہلکاروں کی اتنی بڑی تعداد کے علاوہ پولیس کی جانب سے اینٹی ڈرون سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سارے انتظامات ممبئی پولیس کو گذشتہ دنوں موصول ہونے والی ای میل کے تناظرمیں کیے جارہے ہیں جس میں وزیراعظم مودی کو نقصان پہنچانے اوراسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازں پرسیکیورٹی کا جدید انتظام کیاجارہا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار شہرمیں گاڑیوں، ہوٹل اورگیسٹ ہاؤسزمیں چیکنگ بھی کریں گے۔

دو روزقبل گجرات کے وزیراعلٰی، وزیر داخلہ اور ریاستی پولیس سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

پولیس کمشنرحیدرآباد لی ایس ملک کے مطابق اسٹیڈیم میں بھگڈرکی صورتحال سے نمٹنےکیلئے بھی ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکارمدادی کارروائیوں کی مشقوں میں بھی مصروف ہیں۔

Pakistan vs India

Cricket World Cup

ODI World Cup

ICC ODI WORLD CUP 2023