Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہارت ہو تو ایسی: نوجوان نے بغیر دیکھے ریوبک کیوب حل کرلیا

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ ٹامی چیری کے پاس تھا
شائع 12 اکتوبر 2023 03:54pm

آسٹریلیا میں 14 سالہ نوجوان نے بغیر دیکھے ریوبک کیوب حل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سِڈنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بغیر دیکھے 12.1 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑا۔

آسٹریلین نیشنل 2023 میں چارلی ایگنز نامی 14 سالہ لڑکے نے 0.68 سیکنڈز میں ریوبک کیوب حل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹامی چیری کے پاس تھا، جنوری 2023 میں انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں:

پنیر کے بجائے ’چکن چلی‘ بھجو انے پر مقدمہ درج

ملیے آئن اسٹائن کی ننھی جانشین سے

خواتین کو میک اپ کا بخار 2 ہزار سال پہلے سے ہے، ثبوت سامنے آگئے

چارلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں یہ اعتراف کیا کہ انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے کی کوئی توقع نہیں تھی۔

17.47 سیکنڈ کے اوسط وقت میں چارلی ایگنز نے یہ مقابلہ جیتا، نوجوان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2020 میں بغیر دیکھے ریوبک کیوبز کو حل کرنا سیکھا۔

انہوں نے اس میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کئی سال صرف کیے ہیں۔

Australia

lifestyle

Guinness World Record

Blindfolded

14 year Boy

record breaking