Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے گاڑی روکنے پر 90 افراد کیخلاف درج مقدمہ ختم کرادیا، مریم اورنگزیب

مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی، پولیس
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 09:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان مسل لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طرف سے گاڑی روکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی تردید کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو مقدمے کے اندراج کی اطلاع ملی تو انہوں نے سی سی پی او سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، انہوں نے مقدمہ ختم کرنے کا کہا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کی درخواست پر ایف آئی آر خارج کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے گاڑی روکنے والوں کو گھر بلایا تھا، ان کی بات تسلی سے سنی اور مسئلہ حل کرایا، واقعے پرپراپیگنڈا افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو روکنے پر 90 مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں 4 افراد کو نامزد بھی کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 4 افراد کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ 90 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت درج کی گئیں۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو سابق وزیراعظم شہباز شریف جلسے کے بعد واپس آرہے تھے کہ کچھ مظاہرین نے گاڑی کے آگے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے، شہباز شریف

شہباز شریف نے چھتری چھین لی یا خاتون کو عزت دی

کاہنہ کے قریب فٹ پاتھ پر لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگایا جب کہ مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مزاحمت بھی کی تھی۔

Shehbaz Sharif

lahore

protest