Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنیر کے بجائے ’چکن چلی‘ بھجو انے پر مقدمہ درج

.اس سے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی، بھارتی شہری کا موقف
شائع 12 اکتوبر 2023 03:24pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بھارت میں واقع ایک چائنیزریسٹورنٹ اور فوڈ ڈلیوری ایپ پرمرچ پنیر کے بجائے نان ویجیٹیرین فوڈ چکن مرچ بھیجنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی شہرلکھنؤ کے ایک رہائشی نے شکایت درج کرائی کہ اس نے مذکورہ ریسٹورنٹ سے مرچ پنیرکا آرڈر دیا تھا لیکن انہوں نے مرچ چکن بھیج دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائے عمران نے نان ویجیٹیرین ڈش پیش کی جسے میں اور میرے اہل خانہ نے کھایا اور ڈش کھانے کے بعد احساس ہوا کہ اس عمل سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھانہ آشیانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ 9 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب شاستری اوران کے اہل خانہ نے ایک مشہورایپ سے چائنیز کھانوں کا آرڈردیا لیکن انہیں اس آرڈر کے بجائے کچھ اور بھیج دیا گیا۔

مقامی بالاجی مندر سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے شاستری نے کہا کہ ان کی فیملی نے غلطی سے یہ پکوان کھا لیا اور تب سے وہ بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔

CHINESE RESTAURANT

INDIAN CHILI PANEER