Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا پرویزالہیٰ اور مؤنس کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم

فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے،، عدالت
شائع 12 اکتوبر 2023 03:30pm

لاہور کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اور ان کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اور ریمارکس دیئے کہ فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ اور ان کے بیٹے مؤنس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ مونس الٰہی کو بھی عدالت پیشی کی ہدایت کر دی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الہیٰ کو 23 اکتوبرکو عدالت میں پیش کیا جائے، اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل حکام ملزمان کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے مؤنس الٰہی کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا، ان کے وکیل کو ملزم سے متعلق پتا ہے، کہ فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے، وکلا آئندہ سماعت پر مونس الہیٰ کو عدالت پیش کریں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi