Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو میک اپ کا بخار 2 ہزار سال پہلے سے ہے، ثبوت سامنے آگئے

یہ حیرت انگیز دریافت مغربی ترکیہ کے قدیم شہر ایزونوئی میں سامنے آئی
شائع 12 اکتوبر 2023 03:11pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

لاکھوں سال گزرجانے کے بعد بھی ماہرین آثارِ قدیمہ نئی اور انوکھی دریافتوں سے حیران کر رہے ہیں، اشیاء کے بعد اب ماہرین نے دکان بھی دریافت کر ڈالی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی کاسمیٹکس کی ایک انوکھی دُکان دریافت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کواس دکان میں پرفیوم کی بوتلیں، میک اپ میں استعمال ہونے والے آئی شیڈز اور بلشز بھی ملے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافت قدیم شہر ایزونوئی میں کی گئی جو اس وقت مغربی ترکیہ کا حصہ ہے، اس سے قبل رومی دور میں یہ ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز تھا۔

مزید پڑھیں:

اٹلی میں 2 ہزار سال پرانے انوکھے مقبرے کی دریافت

ماہرین آثار قدیمہ چین کے پہلے شہنشاہ کا مقبرہ کھولنے سے خوفزدہ کیوں؟

قدیم ترین زبان کی دریافت نے ماہرین کو بھی حیران کردیا

مبینہ طور پر یہ شہر رومن دور میں سماجی، سیاسی اور اقتصادی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ رومن خواتین یہ کاسمیٹکس 2 ہزار سال قبل استعمال کرتی تھیں۔

اسی شہر کے اندر آثار قدیمہ کی ٹیم نے ایک اور دُکان بھی دریافت کی ہے، جس کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہاں زیورات اور کاسمیٹکس کی مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرینِ آثار قدیمہ کو ان اشیاء کے ساتھ ساتھ ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی ہے۔

Turkey

Women

Makeup

interesting

Archaeologists

Shop

perfumes

2,000 Year Old