Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیزبارش میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کو آگئی، ویڈیو وائرل

میلبرن میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران تیز بارش برس پڑی
شائع 12 اکتوبر 2023 03:05pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹرز کی جانب سے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر کورز بچھانے کی ویڈیو وائرل ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کٓینگروز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر کورز بچھایا۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران تیز بارش برس پڑی ، اس دوران شدید ہوائیں چلنے کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو کورزلانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈز اسٹاف کم ہونے کے باعث فیلڈ میں موجود تمام خواتین کھلاڑیوں نے ان کی مدد کی۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین خواتین کی ٹیموں کا یہ میچ بعد ازاں بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

بارش کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 26 واں اوور کھیلتےہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 10 رنز اسکور کرچکی تھی۔

Australia

Australia Women Cricket Team