Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسماء عباس بیوٹی سیلون میں ملازمت کرتے ہوئے شوبز میں واپس کیسے آئیں

اداکارہ کے شوہر نے شادی سے پہلے ہی اسکرین پرنہ آنے کی رضامندی لے لی تھی
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 03:13pm
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

سینئر اداکارہ، میزبان و رائٹر، بشریٰ انصاری کی چھوٹی بہن اسماء عباس نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹری میں واپسی سے پہلے وہ ایک سیلون میں نوکری کررہی تھیں۔

شو کے میزبان نے جب اداکارہ سے اتنے عرصے تک ٹی وی اسکرینز سے دوری کی وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ ’شوہر نے ٹی وی اسکرین پر کام کرنے سے منع کیا تھا، فراغت کی وجہ سے میں اکثر بیمار رہنے لگ گئی تھی، پھر اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے میں نے اپنی دوست کے سیلون میں کام کیا‘۔

مزید پڑھیں:

مایوسی کے شکار افراد کو ماورا حسین کا مشورہ

’ہیومنرآف بمبئی‘ کی بانی ادبی کاموں کی چوری روکنے پر دہلی ہائیکورٹ کی شکر گزار

مشہور زمانہ گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان

اسماء عباس نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’شوہر نے جب شادی کا کہا تو اسی وقت ڈراموں میں کام نہ کرنے کا بھی کہہ دیا تھا، جس پر میں نے بھی رضامندی ظاہر کردی تھی‘۔

میزبان نے جب اسماء عباس سے اداکاری کی دنیا میں واپسی سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ٹی وی پر ایک کوکنگ شو آرہا تھا، جسے دیکھ کر میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ کتنی بری میزبانی کررہے ہیں، جس پر شوہر نے کہا کہ یہ تو بہت آسان ہے، کیا آپ کرسکتی ہیں؟ تو میں نے کہا کہ ہاں میں کرسکتی ہوں، اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے لیکن کیمرے کے سامنے نہیں جانا، کیمرے کے پیچھے کام کرنا ہوگا، آپ پروڈیوسر بن جاؤ‘۔

عاصمہ عباس نے بتایا کہ شو کے میزبان کے اچانک استعفے کی وجہ سے مجھے میزبانی کرنے کا کہا گیا تھا، اور یوں ٹی وی اسکرین پر میری واپسی ہوئی۔

عاصمہ عباس نے 2018 میں مقبول ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

اداکارہ اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری سے بھرپور داد سمیٹ چکی ہیں۔

Husband

salon

lifestyle

show

Asma Abbas

Acting

Job

Permission