Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریکوڈک حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کیلئے قانونی مشیر کی خدمات لینے کا فیصلہ

ریکوڈک کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کارپوریشن کی ملکیت ہے
شائع 12 اکتوبر 2023 03:00pm
ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔ فوٹو — فائل
ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان ریکوڈک میں اپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ڈویژن سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے ساتھ مل کر ریکوڈک سونے اور تانبے کی کانوں میں وفاقی حکومت کے 25 فیصد حصص کی قیمت کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایڈوائزر (مالیاتی مشیر) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر رہا ہے، تاکہ سرکاری حصص کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو فروخت کیا جا سکے۔

اس وقت ریکوڈک کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کارپوریشن کی ملکیت ہے، 25 فیصد تین وفاقی سرکاری اداروں (او جی ڈی سی ایل، پی ایل اور جی ایچ پی ایل) کی ملکیت ہے، 15 فیصد مکمل مالی اعانت کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان اور 10 فیصد صوبہ بلوچستان کی ملکیت ہے۔ چلی سے تعلق رکھنے والے انٹوفاگسٹا نے تین کمپنیوں کو 900 ملین ڈالر کے عوض اپنے حصص فروخت کرنے کے بعد اس منصوبے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

7 اگست 2023 کو بیرک کے سی ای او مارک بریسٹو نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ بیرک کے کنٹرولنگ شیئرز ہیں، لہذا انہیں پہلے انکار کرنے کا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب بیرک نے کہا کہ بیرک سعودی عرب کی وفاقی حکومت کے [25 فیصد ایکویٹی حصص کی خریداری کی حمایت کرے گا۔][1]

خودمختار غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ممکنہ روابط کا جائزہ

اگست 2023 میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے وفاقی حکومت کے اداروں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) پر زور دیا کہ وہ مارچ 2024 تک سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین مکمل کریں۔

28 ستمبر 2023 کو پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ شیئر کیں، جب کہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کو اس شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا کیونکہ یہ پی ایس ایکس میں درج نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پا گیا، حکومت بلوچستان

پی پی ایل نے ریگولیٹری تقاضوں کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے اپنی متعلقہ کمپنی میسرز پاکستان منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ریکوڈک پروجیکٹ کے لئے خودمختار غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ممکنہ روابط کا جائزہ لینے کے اپنے ارادے کا عوامی طور پر اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریکوڈک معاہدے پر سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

[21 دسمبر 2022 کو سپریم کورٹ نے][2] پاکستانی حکومت اور بین الاقوامی کمپنیوں بیرک گولڈ اور انٹوفاگسٹا کے درمیان مارچ 2022 میں ہونے والے معاہدے کو پاکستان کے ساتھ دیرینہ تنازعے کو ختم کرنے اور ریکوڈک کان کی ترقی کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے عدالت سے باہر معاہدے کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی ثالثی عدالت نے حکومت پاکستان کے خلاف 6.4 ارب ڈالر جبکہ لندن کی ثالثی عدالت نے مزید 4 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔

مزید پڑھیں : ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے جھونک دیے گئے، وزیراعظم

بیرک اور تین پاکستانی کمپنیاں پہلے ہی توانائی کے شعبے کے مختلف منصوبوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں ہیں۔ بیرک اور سعودی عرب کی سرکاری کان کنی کمپنی ما عدن مشترکہ طور پر جدہ میں تانبے کا ایک منصوبہ چلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری

جولائی 2023 میں پاکستان کی چار سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے گوادر بندرگاہ پر پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

Reko Diq

Barrack Gold