Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملیے آئن اسٹائن کی ننھی جانشین سے

ننھی بچی کی مہارت کو دیکھتے ہوئے ونڈر گرل کی یاد تازہ ہوجاتی ہے
شائع 12 اکتوبر 2023 03:28pm
پکچر گریب
پکچر گریب

حال ہی میں سوشل میڈیا پرننھی بچی کی پزل گیم کو کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس مہارت اور انہماک سے اپنا پسندیدہ پزل حل کر رہی ہے۔

ایکس پر وائرل ویڈیومیں بچی کو رنگین سرکلر بلاکس کومقررکردہ خانوں میں سیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیرخوار بچی کی مہارت دیکھتے ہوئے ’ونڈرگرل‘ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

اس ویڈیو کو سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر فیگن نامی صارف نے ’آئن اسٹائن بے بی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کو اب تک 13 ہزارسے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کو سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے،

جیسے ایک صارف نے لکھا ’واہ یہ اتنی کم عمری میں حل کرنے کی مہارت بہت زبردست ہے‘۔

##مزید پڑھیں: مکڑی کی طرح دیواروں پر چڑھنے والی ’اسپائڈر گرل‘ کی حیرت انگیز ویڈیو

کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

عامر خان نے اپنی آنے والی نئی فلم کی تصدیق کردی

ایک صارف نے لکھا ’ ہوشیار بچہ’

ایک نے لکھا ’ بچی کے کھیلنے سے مجھے یقین ہے کہ وہ کوانٹم میکانکس بھی کر ٓرہی ہے’

ماہرین کے مطابق اس طرح کے پزل گیم بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

social media

children

lifestyle

X Twitter

interesting

wondergirl

puzzle game

circular blocks game