Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں، گورنر سندھ

پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے، کامران ٹیسوری
شائع 12 اکتوبر 2023 01:36pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے، دشمن ممالک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، لہٰذا پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑا اعلان

اپنے اتفاق سےکراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو کچل دیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سرائیلی حملوں میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں، ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایتجب کہ مسلم دنیا کو فلسطین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

karachi

kamran tessori