Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالاکنڈ: بیٹے نے معمولی تکرار پر باپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

باپ بیٹے کی لاشیں بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئیں
شائع 12 اکتوبر 2023 12:45pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

شیر خانہ پلئی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مالاکنڈ کے پہاڑی علاقے شیر خانہ پلئی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق محمد اسماعیل نامی بیٹے کی باپ سے معمولی تکرار ہوئی تھی، جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے باپ کو گولی ماردی، اور ملزم بیٹے نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ مقامی پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

rescue 1122

1122