گوتم گھمبیر کا کراچی اور ملتان سے کیا تعلق ہے
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیرکے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ملے جلے تعلقات رہے ہیں۔ کھیل کے دنوں میں انہیں اکثر گرین شرٹس کے ساتھ گرما گرم بحث کرتے کسی تنازع میں ملوث دیکھا گیا تھا تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کمنٹری یا ٹی وی شوزکے دوران پاکستان کے تمام سابق کرکٹرز سے خوشگوارملاقاتیں کرتے بھی پایا گیا۔
حال ہی میں براڈکاسٹ جرنلسٹ اوروی لاگر باسط سبحانی نے گوتم گمبھیر کے الفاظ اپنے ایکس پر شیئر کیے جس میں ان کا کہنا ہے کہ، ’میری دادی کا تعلق کراچی اوردادا کا تعلق ملتان سے ہے۔ لہٰذا جب میں پاکستان گیا تو ان کی خواہش تھی کہ میں ان کے آبائی گھر جاؤں۔
بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے انکشاف کیا ہے کہ دادا دادی کے آبائی گھر کے دورے نے انہیں جذباتی کر دیا۔
بیان میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن جہاں بات کھیل کے میدان یا سیاسی تعلقات کی آئے تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا۔
کرکٹر نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی یادوں کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جذباتی دورہ تھا۔
گوتم گھمبر کے دادا دادی تقسیم کے وقت 1947 میں ملتان سے دہلی گئے تھے۔
سابق کرکٹر نے کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ کے دوران حریف تھے لیکن کھیل کے بعد ایک دوسرے سے اچھے دوستوں کی طرح ملتے تھے۔
بھارتی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ کامران اکمل ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔
گوتم گمبھیرنے آنے والی نسلوں کے اچھے تعلقات کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے پربھی زور دیتے ہوئے کہا کہ، ’پاکستا ن اوربھارت کی رقابت کو ذاتی بنا دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ، ’میڈیا پیسہ کمانا چاہتا ہے، اس لیے وہ لڑائیوں کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ یہ بکتی ہیں۔ ہمیں آنے والی نسل کو صرف لڑائی نہیں بلکہ کارکردگی دکھانی چاہیے، چاہے وہ میری ہو یا شاہد آفریدی کی۔
Comments are closed on this story.