Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

اقوام متحدہ غزہ میں سیز فائر کی بھرپورکوشش کرے، ترجمان دفترخارجہ
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 10:18pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور پاکستان ٹیم کو سکیورٹی اور سازگار ماحول فراہم کرنا بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے۔*

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں لگا رہی ہے، کشمیریوں کو مرضی کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔

ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، اور ان حملوں میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے، نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے، اقوام متحدہ غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، غذائی اشیاء روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت دہشتگردی ترک کرکے تنازعہ کشمیرحل کرے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین گئے ہیں، جہاں وہ بی آر ایف کی تقریب سے خطاب کریں گے، اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Indian occupied Kashmir

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

FORIENG OFFICE