Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی میجر کا اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ، چار افسران سمیت چھ فوجی زخمی

بھارتی میجر نے فائرنگ کے ساتھ گرنیڈ بھی پھینکے
شائع 12 اکتوبر 2023 11:26am
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں۔ فوٹو ــ فائل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں۔ فوٹو ــ فائل

بھارتی فوج کے میجر نے حملہ کرکے چار افسران سمیت 6 فوجیوں کو زخمی کردیا، میجر نے فائرنگ کے ساتھ گرنیڈ بھی پھینکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، اور صرف 6 ماہ کے دوران 3 بار ایک دوسرے پر قاتلانہ حملے کرچکے ہیں۔

تیسرے واقعے میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ کردیا، جس میں چار افسران سمیت چھ فوجی زخمی ہوگئے، اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجوڑی کے تھانہ منڈی ایریا میں پیش آیا، جہاں بھارتی میجر نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے ساتھ گرنیڈ بھی پھینکے، اور متعدد فوجیوں کو یرغمال بھی بنائے رکھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میجر ساتھیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد یونٹ کے اسلحہ خانے کی جانب فرار ہوگیا اور اس میں پناہ لے لی، جب کہ اپنے ہی میجر کی بغاوت کے بعد قابض بھارتی فوج نے گھبرا کر قریبی دیہات خالی کر دیئے۔

بغاوت کرنے والے میجر کیخلاف عدالتی سماعت شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے اپنے ہی ساتھیوں پر حملے کا 6 ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے ، اور یہ واقعات بھارتی فوج میں نفسیاتی صحت کے تیزی سے گرتے معیار کے عکاس ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے افسران کے ناروا رویئے سے تنگ بھارتی فوجی اپنی شکایات سوشل میڈیا پر بھی ڈال رہے ہیں، اور متعدد بھارتی فوجی خود کشیاں بھی کرچکے ہیں، لیکن بھارتی میڈیا اور فوج واقعے کی اصل صورت حال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Indian Army

Indian forces

Captain Kashif Kirmani

Indian Army Soldiers