Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا نجی اسکول طلباء کو سرکاری خرچ پر پڑھانے کا فیصلہ

پروگرام پر رواں سال 80 ملین روپے خرچ ہوں گے، قبائلی اضلاع ایجوکیشن فاونڈیشن
شائع 12 اکتوبر 2023 11:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اضلاع کے بچوں کو نجی اسکولوں میں سرکاری خرچ پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم نے نئے اضلاع کے بچوں کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی جس سے 4 ہزار بچوں کو تعلیم کی سہولت ملے گی۔

دستاویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں رواں سال 7 سابق قبائلی اضلاع اور 6 ڈویژن میں صباون اسکولز انیشیٹیو پروگرام شروع ہوگا جس کے تحت کے جی طلباء کا 1 ہزار، پانچوں جماعت تک کے طلباء کو 1500 فیس کی مد میں دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچویں سے آٹھویں تک 2 ہزار روپے ماہانہ فیس حکومت ادا کرے گی تاہم پروگرام ان علاقوں میں شروع ہوگا جہاں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق باجوڑ میں 4، مہمند اور خیبر میں 3، اورکزئی، کرم، نارتھ وزیرستان میں 2،2 اسکولوں میں صباون اسکولز اینشیٹو پروگرام کے تحت طلبا کو سرکاری خرچ پر نجی اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ایم ڈی قبائلی اضلاع ایجوکیشن فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے 4 ہزار طلبہ کو تعلیم اور 100 نوجوانوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر رواں سال 80 ملین روپے خرچ ہوں گے جب کہ جن علاقوں میں نجی اسکول نہ ہو وہاں 1 لاکھ روپے گرانٹ بھی دیا جائے گا۔

KPK

students

Private Schools

KPK caretaker government