ذکاء اشرف بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی دعوت پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف بھارت کے شہر احمد آباد پہنچ گئے۔
ذکاء اشرف ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے بی سی سی آئی کی دعوت پر احمد آباد پہنچے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بھارت میں قیام کے دوران بی سی سی آئی اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کی واپسی 16 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
ان ملاقاتوں میں پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
مزید پڑھیں
ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہوں گے
ذکاء اشرف نے بھارتی ویزوں سے متعلق شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی
گزشتہ روز ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو بھارتی ویزوں کے اجراء کی تصدیق کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل بھارت جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا تھا، خوشی ہے دفتر خارجہ کے ساتھ ویزے میں تاخیر پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کے لیے پیغام ہے کہ بے خوف ہو کر کھیلیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ ہفتے کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.