Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: کوہلی اور نوین الحق کی لڑائی، روی شاستری کا پیغام

تناز کے باعث دونوں پرمیچ فیس کا جُرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 11:57am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور ساتھی کھلاڑی نوین الحق کا تنازع 11 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف دہلی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں سلجھتا دکھائی دیا، دونوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی نظرآئی۔

رواں سال کے اوائل میں مئی میں کوہلی اور نوین کے مابین تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے۔

کوہلی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ جبکہ نوین پر 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم یہ جوڑی دہلی میں ہونے والے ورلڈ کپ مقابلے میں اچھی روح میں نظر آئی۔

روی شاستری جو 2017 سے 2021 تک بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں، کوہلی اور نوین کے میدان میں اسکورطے کرنے کے طریقے سے متاثر ہوئے۔

روی شاستری ب نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی اور نوین الحق کے درمیان دوستانہ بات چیت پر بہت خوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کا حصہ ہے۔ گزرے ہوئے کو گزرجانے دیں اور آپ کو وقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وقت ایک عظیم علاج ہے. کھیل آپ کو بہت ساری چیزوں کو گلے لگانا سکھاتا ہے جو آپ کے راستے میں نہیں آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کون کون سے ریکارڈز بنائے؟

ورلڈکپ: روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت بھارت نے افغانستان کو ہرادیا

ورلڈ کپ: ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ کو خاص بنانے کا پلان تیار

شاستری کے مطابق، ’چیزوں کو دل پر نہ لیں، آج جو کچھ ہوا اسے دیکھنا بہت اچھا تھا۔ چھ ماہ بعد ان دونوں کو احساس ہوا کہ یہ کسی اور طریقے سے کیا جا سکتا تھا‘۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں بھارت افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس میں دوسرے نمبر پرپہنچ گیا۔ کوہلی 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ونگ شاٹ بھی لگایا۔

virat kohli

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Women’s World Cup