Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: زینب مارکیٹ کے قریب تیز رفتارمسافر بس الٹ گئی

حادثے میں دو خواتین سمیت چارافراد زخمی ہوئے
شائع 12 اکتوبر 2023 10:31am
اسکرین گریب س
اسکرین گریب س

کراچی کےعلاقے صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زرائع نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چارافراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بس الٹے کے باعث ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس کو لفٹر کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بس الٹنے کے باعث ٹریفک جام ہوا تھا لیکن زینب مارکیٹ اور گورنر ہاؤس کے اطراف ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

karachi

Road Accident