Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانوں میں ان 5 اشیاء کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو بائے بائے کہیں

ہائی بی پی ادویات کے بجائے ان مصالحوں سے باآسانی کم کریں
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 12:59pm
تصویر: ہیلتھ لائن/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ لائن/ویب سائٹ

کھانوں کو ذائقہ دار بنانے میں مصالحوں کا اہم کردار ہوتا ہے، یہ کھانوں کو نہ صرف ذائقہ بلکہ رنگ اور خوشبو بھی بخشتے ہیں۔

لیکن انہی مصالحوں میں سے چند ایسے مصالحے بھی ہیں، جن کا روزانہ کی بنیاد پراستعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔

ہائی بلڈ پریشرکے علاج کیلئے ذہن میں دوا کا تصور ہی آتا ہے، لیکن متوازن غذائیں اور طرز زندگی بھی اس کے علاج میں بہت مفید ہیں۔

کچن میں موجود یہ اجزا نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

لہسن

لہسن چونکہ کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، اس لیے یہ کچن میں ہمیشہ ہی موجود رہتا ہے۔ لہسن میں موجود ادویاتی خصوصیات دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

مزید پڑھیں:

صرف دو چمچ سیب کا سرکہ روزانہ، رکھے تندرست وتوانا

لہسن کا ایک جوا روزانہ کھانے سے آپکی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے

عام سی دارچینی کے انتہائی خاص فوائد

ایلیسن نامی مرکب ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے۔

تلسی کے پتے

تلسی کے پتے اینٹی آکسیڈنٹ ’یوجینول(eugenol)‘ سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تلسی کے پتے نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں بلکہ اس میں موجود ضروری تیل انسانی جسم میں ٹرائی گلیسرائڈز اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔

دار چینی

دار چینی نہ صرف دل کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لیے ایک بہترین مصالحہ ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ خون کی شریانوں کو آرام دیتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر لیول کو بہتر بناتی ہے، بالوں کے مسائل کو روکتی ہے اور آنتوں کے انفیکشن کو دور کرتی ہے۔

چھوٹی الائچی

چھوٹی الائچی اپنی منفرد خوشبو اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مؤثر ہے۔

ادرک

یہ کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، اس کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بہترین ہے۔

یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرتی ہے، یہ خون کی شریانوں کو بھی آرام پہنچاتی ہے۔

صحت

health tips

Garlic

healthy lifestyle

ginger

Green cardamom

BLOOD PRESURE

cinamon