Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس نے اسرائیلی خاتون اور دو بچے رہا کر دیے، ویڈیو جاری

ایک خاتون قیدی اور دو بچوں کو رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 10:07am
اسکرین گریب/  عرب میڈیا
اسکرین گریب/ عرب میڈیا

حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک خاتون یرغمالی اور دو بچوں کو رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بُدھ کی شب عرب میڈیا نے فوٹیج کو شائع کیا ہے، جسے دور سے شوٹ کیا گیا تھا جس میں پیچھے سے نامعلوم خاتون اور بچوں کو دکھایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کو ایک باڑ کے قریب ایک کھلے علاقے میں یرغمالیوں کو چھوڑنے کے بعد وہاں سے چلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد ہو سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب ہے لیکن اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس ویڈیو پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کا اشارہ دے دیا

مشرقی وسطٰی کشیدگی: چین نے اسرائیل کو جنگ کا حل بتا دیا

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اسرائیلی شہری تھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی آباد کار اور اس کے دو بچوں کو جھڑپوں کے دوران حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ عمل توجہ حاصل کرنے کے لیے تھا، دوسرے اسرائیلی چینل کہہ رہے ہیں کہ یہ رہائی پہلے ہوئی تھی، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں حماس اپنی دنیا کے سامنے اپنی ساخت بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023