Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی

پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر
شائع 11 اکتوبر 2023 11:28pm

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی، جس کے باعث پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔

پی آئی اے کی اندرون ملک دو پروازیں متاثر ہونے کے معاملے پر بیان جری کرتے ہوئے قومی ائرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہم نہیں کیا، جس کے باعث پروازیں متاثر ہوئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اسی وجہ سے فیصل آباد سے کراچی کی پرواز میں تاخیر ہوئی اور اسلام آباد سے سکھر کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہورہی ہیں۔

PSO

PIA