Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

فلسطینیوں سے ہمدردی ہے لیکن کسی بھی یہودی کا نقصان نہیں چاہتی

ہمیشہ معصوم جانوں کی حفاظت کے لیے دعا گو ہوں، جی جی حدید
شائع 11 اکتوبر 2023 09:11pm

** فلسطینیوں کی کھلے عام حمایت کرنے والی امریکی ماڈل جی جی حدید نے فلسطین اور اسرائیل کی حالیہ جھڑپوں پر میانہ روی اختیارکرتے ہوئے بیان جاری کردیا ۔**

سُپر ماڈل جی جی حدید نےانسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو اس خوفناک سانحے سے متاثر ہوئے ہیں، اس تنازع کی وجہ سے روزانہ قیمتیں ضائع ہو رہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فلسطینیوں کی جدوجہد اور قبضے کے تحت زندگی پر گہری ہمدردی ہے اور میں دل شکستہ ہوں، یہ ایک ذمہ داری ہے جسے میں روزانہ نبھاتی ہوں۔

سپر ماڈل نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ واضح کر دوں کہ اپنے یہودی دوستوں کے لیے بھی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں جیسا کہ میں نے پہلے کیا ہے، اگرچہ میں فلسطینیوں کے لیے امیدیں اور خواب رکھتی ہوں، لیکن اس کے لیے میں کسی بھی یہودی شخص کا نقصان نہیں چاہتی۔

جی جی حدید نے کہا کہ جن معصوم فلسطینیوں اور یہودیوں کے پیارے اور عزیز اس تنازع کا شکار ہوئے ہیں، میں ان تمام لوگوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہیں، ہر شخص میں مختلف جذبات ہو سکتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہر انسان کو بنیادی حقوق، منصفانہ سلوک اور تحفظ تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، چاہے وہ اس کا تعلق کسی بھی قوم، مذہب یا نسل سے ہو۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میرے الفاظ بہت سے لوگوں کے گہرے زخموں پر مرہم لگانے کے متبادل نہیں ہوسکتے لیکن میں ہمیشہ معصوم جانوں کی حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیے

تصاویر: فلسطین اسرائیل کشیدگی میں ہونیوالی تباہی کے مناظر

اسرائیل فلسطین کشیدگی: امریکا کا ہمیشہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے کا اعلان

فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے ’طوفان الاقصیٰ آپریشن‘ کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل اور فلسطین میں عورتوں اور بچوں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2150 ہو چکی ہے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہفتے کے بعد سے غزہ میں اس کے عملے کے 9 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی ان صحافیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے جو اسرائیل اور غزہ میں ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہوئے ہیں۔ ابھی تک تنظیم نے غزہ میں ہلاک ہونے والے 7 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

GIGI HADID