Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

اذان سمیع خان کے نئے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری

میوزک البم میں 8 گانے شامل کئے گئے ہیں
شائع 11 اکتوبر 2023 08:50pm

اذان سمیع خان نے اپنے آنے والے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

آفیشل ٹریلر 47 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو مداحوں کے لئے مجموعی طور میوزک ویڈیو کی ایک بہترین جھلک پیش کرتا ہے۔

البم کے سرورق اور گانوں کی فہرست کی ریلیز کے بعد 8 نئے گانوں کو پیش کرتے ہوئے اب مکمل البم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریلر میں اداکارہ صنم سعید، سائرہ یوسف اور عینا خان کی مختصر جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جبکہ ٹریلر میں اذان سمیع خان کے متعدد شیشوں میں جھانکتے ہوئے مناظر بھی شامل ہیں۔

اس میوزک البم کے ٹریلر کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کی ہے۔

یہ البم 30 اکتوبر 2023 کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا ۔