Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری بلوچستان کو مراسلہ بھیج دیا
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 10:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عام انتخابات سے پہلے صوبوں میں افسران کی تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سکریٹری بلوچستان کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد بھی الیکشن کمیشن کی ذمّہ داری ہے۔

جاری مراسلہ کے مطابق چیف سیکرٹری سے ملاقات کے دوران صوبے میں افسران کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث آیا، نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جن صوبائی سیکرٹریوں سمیت افسران کے تبادلے نہیں ہوئے، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے، ان احکاماتِ پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات، ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ: چیف سیکریٹری بلوچستان 10 اکتوبر کو طلب

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے ان احکامات پرعملدرآمد کرکے 3 دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے۔

ECP

اسلام آباد

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Transfer posting

Chief Secretary Balochistan