Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی احکامات کے باوجود کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو مسائل کا سامنا

شہر قائد سے افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری
شائع 11 اکتوبر 2023 08:19pm

کراچی سے افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف وفاقی حکومت کے احکامات کے باوجود کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلاء جاری ہے، سہراب گوٹھ، افغان بستی، کوچی کیمپ، اتحاد ٹاؤن سمیت شہر میں موجود افغان علاقوں سے لوگوں کا واپسی کا سفر جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے صوبوں کو رجسٹرڈ افغان شہریوں کو گرفتار اور ہراساں کرنے سے روک دیا۔

وہیں کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ہمیں گرفتار کرکے موبائل میں بیٹھا کر پیسے لیتی ہے۔

افغان شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھا ہے، ہمارے پاس کاغذات موجود ہیں لیکن پھر بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان پاکستان میں رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی

رجسٹرڈ افغان باشندے گرفتار نہ کیے جائیں، کمشنر افغان مہاجرین کو سیفران خط

رجسٹرڈ افغان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے رویے سے پریشان ہے، ہمارے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تنگ نہ کیا جائے۔

Afghan refugees

karachi

Illegal Afghan Residents

Afghan citizen arrest

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Illegal Afghan Basti