جامعہ کراچی میں نامعلوم مسلح افراد داخل
جامعہ کراچی میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوگئے، مسکن چورنگی کے گیٹ سے متصل آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کی زمین پر دھاوا بول ڈالا۔
7 سے 8 مسلح افراد نے ڈیپارٹمنٹ سے طلبہ کو بھی نکال دیا۔
طلبہ کے مطابق مسلح افراد شہزور ٹرک میں جھونپڑی قائم کرنے کا سامان بھی لائے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے ساتھ خواتین بھی موجود ہیں، مسلح افراد نے ہمیں ڈیپارٹ سے باہر نکال دیا، مسلح افراد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کورٹ آڈر ہے۔
واقعے کے بعد جامعہ کراچی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں
جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
جامعہ کراچی جھگڑا: سرکاری ادارے سے وابستگی ثابت نہ ہوسکی، 5 ملزمان کی ضمانت منظور
ایس ایس پی ایسٹ کا بیان
ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ جامعہ کراچی اور پرائیوٹ پارٹی کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے، پرائیوٹ پارٹی کورٹ سے اسٹے آڈر لے کر آئی تھی، مسلح افراد نے کورٹ کے اسٹے آڈر پر اپنے لوگوں کو بٹھانے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ متعلقہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو جامعہ سے نکال دیا، متعلقہ ایس ایچ او اور نفری جامعہ میں موجود ہے، اسٹے آڈر جامعہ انتظامیہ تک پہنچا دیا گیا ہے، طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا اب نہیں کرنا پرے گا۔
Comments are closed on this story.