Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوشکا بھابھی کیلئے پریشانی، ’یہ تو اصلی سے زیادہ اصلی ویرات کوہلی لگتا ہے‘

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل
شائع 11 اکتوبر 2023 06:09pm
فوٹو گریب
فوٹو گریب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جہاں ایک طرف آسٹریلیا کے خلاف ویرات کوہلی کی اننگز کے چرچے ہیں وہیں ان کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کے ہمشکل کارتک شرما پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں اور ان کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے۔

کارتک شرما بہت حد تک ویرات کوہلی سے مشابہہ ہیں، یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں لوگ انہیں ویرات سمجھ کر تصویر کھنچوانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہین کے خوف سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کی حالت خراب ہوگئی، ویڈیو وائرل

انوشکا اور ویرات کوہلی کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو زبردست مشورہ

ویرات کوہلی کو پاکستانی مداح کا شاندار تحفہ، ویڈیو وائرل

کارتک کے انسٹاگرام پر موجود ان کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کے کتنے بڑے فین ہیں اورکرکٹ کھیلنے کے شوقین بھی۔

بہت سے صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’چائنا کا کوہلی بھی مارکیٹ میں مل رہا ہے۔‘

virat kohli

lifestyle

resemblance

Famous Cricketers