Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، فواد حسن فواد

پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہونی چاہیئے، وفاقی وزراء
شائع 11 اکتوبر 2023 05:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 750 ارب روپے کے خسارے میں ہے، ماہانہ خسارہ 12 ارب 77 کروڑ روپے ہے، پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہونی چاہیئے، پی آئی اے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق نگراں وفاقی وزراء کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیراطلات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فلسطین مسئلے پر بات چیت ہوئی، مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی1967سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ پراسرائیلی بمباری کو فوری طور پر بند کیاجائے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتی کی منظوری دی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزرکنسورشیم کی خدمات لینےکی منظوری دی۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ہر مرحلے پر بات کی، پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جانی چاہیئے، پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12.77 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں

فواد حسن فوادکی بطور نگراں وفاقی وزیر تقرری کی منظوری

’پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا‘

عوام کے ٹیکسوں سے قومی اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگراں وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے 750 ارب روپے کے خسارے میں ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ہر مرحلے پر بات کی، پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جانی چاہیئے، پی آئی اے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔

federal cabinet

اسلام آباد

Murtaza Solangi

Caretaker Information Minister

Fawad Hasan Fawad

caretaker federal minister