Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گنیز بُک میں نام آنے سے قبل ہی 104 سالہ ڈورتھی چل بسیں

ڈورتھی کو اگلے ہاٹ ائر بیلون میں سفر کرنا تھا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 01:04pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

شکاگو کی 104 سالہ خاتون جو گزشتہ ہفتے اسکائی ڈائیونگ کے لیے امید میں گئی تھیں کہ وہ ایسا کرنے والی سب سے عمررسیدہ خاتون بن جائیں گی، انتقال کر گئیں۔

ڈوروتھی ہوفنر شکاگو میں پیدا ہوئیں اوروہیں پرورش پائی۔

ڈوروتھی ہوفنز کی قریبی دوست جو کونینٹ نے اے پی کو بتایا کہ پیر کی صبح ڈوروتھی شکاگو میں واقع سینیئر لیونگ کمیونٹی (بزرگ شہریوں کی رہائش گاہ) میں مردہ پائی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈوروتھی ہوفنر اتوار کی رات کو سوئیں اور نیند کے دوران ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

اسکائی ڈائو شکاگو کے مطابق، ’ہم ڈوروتھی کے انتقال پر بہت افسردہ ہیں اور ان کے عالمی ریکارڈ اسکائی ڈائیو کو حقیقت کا روپ دینے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔‘

امریکہ میں آج کل لوگ شکاگو کی رہائشی خاتون کے انتقال پر سوگ منا رہے ہیں جو اسکائی ڈائیونگ کرنے والی سب سے عمررسیدہ خاتون تھیں۔

ہوفنر نے گزشتہ ہفتے 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لینڈنگ سے قبل طیارے سے چھلانگ لگائی تھی۔

مزید پڑھیں:

کامیاب اسکائی ڈائیونگ کے بعد 104 سالہ خاتون اگلے ایڈونچر کیلئے تیار

دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

سنسنی خیر شادی : دولہا دلہن کا فضا میں زمینی ساتھ نبھانے کا عہد

فی الحال ڈورتھی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج نہیں کیا جاسکا۔

اسکائی ڈائو شکاگو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون بن سکیں۔

اسکائی ڈائو شکاگو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی وراثت اس لیے اور بھی قابل ذکر ہے کیونکہ دنیا نے ان کی متاثر کن کہانی پر توجہ دی ہے۔

خاتون اس سے قبل 100 سال کی عمرمیں بھی اسکائی ڈائیونگ کر چکی تھیں۔ ہوفنرنے دسمبر میں اپنی 105ویں سالگرہ منانی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب وہ گرم ہوا کے غبارے میں بھی سوار ہونا چاہتی ہیں۔