کونسی سبزیاں بغیر چھیلے کھانی چاہئیں؟
بہت سے لوگ کچی سبزیاں بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں، اکثر بغیر چھلکا اتارے ہی سبزیاں کھا لیتے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں اس کے چھلکے میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔
سبزیاں صحت مند غذا کا لازمی جز ہوتی ہیں کیونکہ ان میں آپ کے جسم کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، یہی نہیں بلکہ کچھ سبزیوں کے چھلکے ان غذائی اجزاء کا خزانہ رکھتے ہیں۔
چنانچہ کچھ پھلوں کی طرح آپ کو سبزیوں کے بھی چھلکے نہیں اتارنے چاہئیں ورنہ آپ ان کے غذائی فوائد سے محروم ہوجائیں گے۔
سبزیوں چھلکوں میں اکثر اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور دیگر ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
آج آپ کو ان سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں آپ کو چھیلنا نہیں چاہئے۔
بینگن
بینگن کا چھلکا ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے جسے ’ناسونین‘ کہا جاتا ہے، یہ دماغ کے خلیات کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود غذائی فائبر آپ کے ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے۔
آلو
آلو کھانا بنانے میں ایک اہم جز ہے اور اس کا چھلکا فائبر، وٹامنز اور معدنیات کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔
اس میں گوشت کے مقابلے زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے، جو دل کی صحت اور پٹھوں کے افعال کے لئے ضروری ہے۔
دراصل آلو کے چھلکے میں آئرن ہوتا ہے جو کہ سرخ خون کے خلیات کے فنکشن کو بہتر کرنے مدد دیتا ہے۔
س بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کھانا پکانے سے پہلے تمام گندگی کو ہٹانے کے لئے انہیں مناسب طریقے سے رگڑیں۔
گاجر
گاجر کی جلد کھانے کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے اور فائدہ مند بھی۔ اس میں کئی غذائی اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، بی 3، غذائی فائبر اور فائٹو نیوٹرینٹس شامل ہوتے ہیں۔
یہ غذائی اجزاء اپنی قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات، صحت مند جلد اور بینائی کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔
بیٹا کیروٹین مواد جو گاجر کو ان کی متحرک نارنجی رنگت دیتا ہے وہ بہتر ہاضمہ اور مجموعی طور پر تندرستی میں کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟
جنہیں آپ سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں، درحقیقت پھل ہیں
گزشتہ 4 سال سے صرف پھل اور سبزیاں کھانے والی انفلونسر چل بسی
کھیرے
آپ کو کھیرا بھی اس کے چھلکے کے ساتھ کھانا چاہئے۔ کھیرے کے چھلکے فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں وٹامن ’کے‘ بھی شامل ہوتا ہے، جو خون کے جمنے اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اس میں ’سلیکا‘ بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ایک ایسا مرکب ہے جو جلد، بالوں اور ناخنوں کے لئے بہترین ہوتا ہے۔
توری
توری کے چھلکے بھی بہتر ہاضمہ، بہتر موڈ اور ہڈیوں کے بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا چھلکا غذائی فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم کا شاندار ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف پکوانوں میں ایک خوشگوار ذائقہ بھی شامل کرتی ہے۔
آپ کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ آپ کو کون سی سبزیوں کو کبھی نہیں چھیلنا چاہئے۔
لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھانا پکانے کے لئے ان سبزیوں کو کھانے یا استعمال کرنے سے پہلے آپ اچھی طرح دھو لیں تاکہ مضرادویات کے اثرات اور گندگی دورہو جائے۔
Comments are closed on this story.