Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کا معاملہ، صنم بلوچ سمیت 5 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت خارج کردی
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 08:01pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکن صنم جاوید سمیت 5 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ جبکہ روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے صنم جاوید سمیت 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ملزمان میں سید فیصل، عمیر، افشاں طارق اور علی حسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس موبائل جلانے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، 55 کی خارج

صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

صنم جاوید کے شوہر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا

pti

atc lahore

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS

sanam javed

rubina jameel