Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 23 ملین سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 4.8 ملین فالوورز ہیں
شائع 11 اکتوبر 2023 04:30pm
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اس وقت جاپان میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، ٹک ٹاکر نے جاپان میں گزارے گئے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جاپان میں ہائیکنگ کرتے وقت دلکش لمحات شیئر کیے ہیں۔

شئیر کی گئی انسٹا اسٹوریز میں جنت مرزا کو پہاڑوں پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی بہن علیشبا انجم کے ہمراہ دن کی روشنی میں اس مشکل ترین سفر کا آغاز کیا تھا جو شام کو ان کی طے شدہ منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مزید پڑھیں

جنت مرزا ٹک ٹاک پر کیسے آئیں؟

کیا جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی ٹوٹ گئی ؟

کیا واقعی آفر ہوئی؟ جنت مرزا نے ثبوت پیش کردیا

اس سے قبل گزشتہ روز جنت مرزا نے بارش کی ایک دلکش ویڈیو بھی شیئر کی تھی، انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ شفایاب ہو رہے ہیں‘۔

جنت مرزا نے اپنے چاہنے والوں کیلئے جاپان سے خوبصورت سیاہ لمبے ٹاپ میں ملبوس خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

جنت مرزا پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاکر ہیں، ٹک ٹاک پر ان کے 23 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 4.8 ملین فالوورز ہیں، حال ہی میں ٹک ٹاکر نے اپنی 23ویں سالگرہ منائی ہے۔

Japan

Instagram

TikToker

Jannat Mirza

lifestyle

vacations

Hiking