Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نے اپنی سنچری اور میچ کی فتح فلسطینیوں کے نام کردی

قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی
شائع 11 اکتوبر 2023 03:44pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف اپنی سنچری کے ساتھ ہی میچ کی فتح فلسطینیوں کے نام کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

محمد رضوان نے لکھا کہ جیت کرخوشی ہوئی اور اس کو آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خصوصی طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے۔

انہوں نے بھارتی شہر حیدرآباد میں قومی ٹیم کے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت انگیز مہمان نوازی اور حمایت کا بے حد مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں

’کبھی درد ہوتا ہے، کبھی اداکاری کرتا ہوں‘ ، کمنٹیٹرز کا رضوان کو فلمی کیریئربنانے کا مشورہ

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

Muhammad Rizwan

pakistan vs sri lanka