Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِ التوا

روزانہ نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے 20 سے 25 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 03:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیر التوا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپر ختم ہونے کے باوجود اسے منگوانے کا بروقت انتظام نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِ التوا ہوگیا جب کہ روزانہ کی بنیاد پر نئے اور پاسپورٹ کی تجدید کے لئے 20 سے 25 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

لیمینیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے، پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جب کہ کسٹم سے لیمینیشن پیپر کلئیر کروانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانی پاسپورٹ پرسفر کرنیوالا افغان مسافر آف لوڈ

ذرائع نے بتایا کہ اگلے دو ہفتے میں بیک لاک دس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جسے ختم کرنے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

اسلام آباد

Passport

Ministry of Interior