Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ کو خاص بنانے کا پلان تیار

14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں شائقین کرکٹ کیلئے کچھ خاص کیا جائے گا
شائع 11 اکتوبر 2023 03:05pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اس وقت توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کہا جارہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے اس پروگرام میں بھارتی سپر اسٹارز حصہ لیں گے۔

اس خصوصی پروگرام میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستارے مبینہ طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں لائٹ شو، ڈانس پرفارمنس اور آتش بازی بھی کی جائے گی، کرکٹ دنیا سے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

پاکستان کے احتجاج کے بعد بھارت صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کیلئے راضی

ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف شاندار سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق کون ہیں

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل پٹیل کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے کی اس خصوصی تقریب میں 20 سے 25 پاکستانی صحافی بھی شریک ہوں گے۔

انیل پٹیل کے مطابق پاکستانی صحافیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممکن ہے کہ پی سی بی کے کچھ عہدیدار پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارت روانہ ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر پاک بھارت میچ کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ٓ

india

Opening ceremony

lifestyle

Pakistan vs India

ICC ODI WORLD CUP 2023

Special Program