Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کا عہدہ 24 دن سے خالی

حج پالیسی سمیت دیگر امور پرکام رک گیا
شائع 11 اکتوبر 2023 03:00pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کا عہدہ 24 دن سے خالی ہے، جس کی وجہ سے حج پالیسی سمیت وزارت کے تمام امور پر کام رک گئے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کو آئندہ برس کے حج معاملات پر بریفنگ کے لیے بھی سیکرٹری دستیاب نہیں تھے۔

آفتاب اکبر درانی نے سیکرٹری داخلہ تعینات ہونے کے بعد چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے پر تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔

نگراں وزیراعظم کو حج معاملات پر بریفنگ کیلئے بھی سیکرٹری دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے جونیئر اسٹاف کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

پاکستان

anwar ul haq kakar

Hajj 2024