Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کتوں کی تعداد 28 لاکھ سے متجاوز، آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کروڑوں روپے کا منصوبہ تیار

کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے 96 کروڑ 33 لاکھ روپے کا منصوبہ تیار
شائع 11 اکتوبر 2023 01:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صوبہ سندھ میں آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

سندھ میں نیوٹرل ڈاگ منصوبہ شروع کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے، آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لئے 96 کروڑ 33 لاکھ روپے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا جو ابتدائی طور پر 2023 اکتوبر سے 2025 کے جون تک جاری رہے گا۔

منصوبے کے لیے 19 اضلاع میں 23 یونٹس قائم کیےجائیں گے، کراچی کے پہلے سے تین یونٹ بھی بحال کردیے گئے جب کہ اس منصوبے میں ڈاکٹرز، محکمہ اینیمل ہسبنڈری، محکمہ بلدیات اور کے ایم سی شامل ہوں گے۔

نیوٹرل ڈاگ منصوبے میں کتوں کے لئے 13 اقسام کے انجیکشن، ان کی ویکسین اور ادویات کی خریداری شامل ہے، آوارہ کتوں کی کونس بندی، خوراک کے ساتھ 12 گھنٹےآبزرویشن میں رکھنے کے بعد منتقلی منصوبے میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کتوں کا کھلونا چبانا ان کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق میں انکشاف

برطانیہ میں کتوں کی ایک مخصوص نسل پر پابندی عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق کتوں کی تعداد 28 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، آوارہ کتوں کی بہتات حادثات، ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بنتی ہے اس لئے دیگر ممالک نیوٹرل ڈاگ مہم کے ذریعے کتے بڑھنے پر کنٹرول کرتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ نیوٹرل ڈاگ مہم 12 اپریل 2020 میں شروع کی گئی تھی جس کے لئے 85 کروڑ 8 لاکھ روپے منظور کیے گئے تھے تاہم رکاوٹوں کے باعث صرف 11 کروڑ 24 لاکھ روپے ہی خرچ ہوسکے۔

karachi

Sindh government

Dogs