صبح کے ناشتہ میں یہ چیزیں کبھی نہ کھائیں ورنہ پچھتائیں گے
صبح کا ناشتہ ہر شخص کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے، بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ صبح کا ناشتہ تگڑا کرنا چاہیے دن کا کھانا متوازن اور رات کا کھانا آدھے پیٹ کھانا چاہیے۔
ناشتے کو اکثر دن کا سب سے اہم کھانا سمجھا جاتا ہے ، جو ہمیں اپنی صبح شروع کرنے کے لئے ضروری توانائی اور غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ تاہم، ناشتے کے لیے تمام کھانے ایک طرح سے نہیں بنائے جاتے۔
روزانہ ناشتے کے طور پر کھائے جانے والے کچھ ایسے مشہور کھانے ہیں جن سے آپ کو اجتناب برتنا چاہئے، یہ آپ کی صحت کے لئے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔
اکثرغذائی اجزاء شکر ، غیر صحت مند چربی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس سے بھرے ہوسکتے ہیں۔ جن سے آپ کو اپنے دن کے صحت مند آغاز کے لئے گریز کرنا چاہئے۔
میٹھےسیریلز
ناشتے کے لئے سب سے پہلا انتخاب جو بہت سے لوگوں کے ذہن میں آتا ہے وہ سیریلز ہیں، لیکن بدقسمتی سے صحت مند آپشنز کے طور پر استعمال ہونے والے اس انتخاب میں شکر بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے اورغذائیت کی کمی ہوتی ہے۔
اپنے دن کا آغاز بازار کے میٹھے سیریلز کے ایک پیالے کے ساتھ کرنا آپ کی توانائی کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اس کے بجائے کم سے کم شکر کے ساتھ دلیہ یا گھریلو گرینولا جیسے متبادل کا انتخاب کریں، جو آپ کو مطمئن رکھنے کے لئے زیادہ فائبر اورغذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔
ذائقہ دار دہی (یوگرٹ)
دہی کو اکثر غذائیت سے بھرپور ناشتے کے آپشن کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، عام طور پر سپر مارکیٹ میں موجود ذائقہ دار دہی اکثر اضافی شکر اور مصنوعی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ میٹھے دہی وزن میں اضافے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور آپ کے خون میں شکر کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔
اس کے بجائے آپ کوسادہ دہی کا انتخاب کرنا چاہئے اور تازہ پھلوں اورشہد کی قدرتی مٹھاس اس میں شامل کر کے آپ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس اور پروٹین کے فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
پروسیسڈ گوشت
بہت سے لوگ فوری اور آسان ناشتے کے لئے پروسیسڈ گوشت جیسے سوسیج وغیرہ کا رخ کرتے ہیں تاہم عام طور پران میں سوڈیم ، غیر صحت مند چربی ، اور پریزرویٹو بہت زیادہ ہوتے ہیں، جو دل کی بیماری اور کچھ اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس کے بجائے ، صحت مند پروٹین کو آپ اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں جیسے انڈے ، سموکڈ سالمن (مچھلی کی ایک قسم) وغیرہ۔
مزید پڑھیں
پلانٹن چپس: ایک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ
چائے کے ساتھ ”پاپے“ کھانا کتنا خطرناک ہے، جان کر آپ ناشتہ بدل لیں گے
پھلوں کے مشروبات
پھلوں کے مشروبات کو اکثر ناشتے کے ساتھ ایک صحت مند آپشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بہت سے مصنوعی پھلوں کے جوس کو ان کے فائبر مواد سے محروم کر کے ان میں شکر کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان پھلوں کے جوس کا استعمال خون میں شکر کے اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس کے بجائے تازہ پھلوں کا انتخاب کریں اور اضافی چینی شامل کیے بغیر اپنا تازہ جوس خود بنائیں۔
مشہور لیکن غیر صحت مند ناشتے جیسے میٹھے سیریلز، ذائقہ دار دہی اور پھلوں کے جوس سے پرہیز کرکے آپ صحت مند طرز زندگی کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو مکمل طور پر غیر پروسیسڈ کھانے کا انتخاب کرنا ہوگا جو غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں اور سارے دن میں آپ کو بھرپور توانائی پہنچانے کا سبب بنیں۔
Comments are closed on this story.