Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہوں گے

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اب تک اچھی کارکردگی پر مطمئن ہوں، ذکاء اشرف
شائع 11 اکتوبر 2023 01:21pm
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے کل بھارت روانہ ہوں گے۔

ایک بیان میں ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بھارتی ویزوں کے اجراء کی تصدیق کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل بھارت جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا تھا، خوشی ہے دفتر خارجہ کے ساتھ ویزے میں تاخیر پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اب تک اچھی کارکردگی پر مطمئن ہوں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

پی سی بی مینمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کے لیے پیغام ہے کہ بے خوف ہو کر کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

’کبھی درد ہوتا ہے، کبھی اداکاری کرتا ہوں‘ ، کمنٹیٹرز کا رضوان کو فلمی کیریئربنانے کا مشورہ

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا اہم پاک بھارت مقابلہ 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan vs India

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

ICC ODI WORLD CUP 2023