Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ ، بیٹی کے اسکینڈلز پر میرا کی والدہ کا موقف

اداکارہ میرا کی والدہ کا اپنی بیٹی کے دفاع میں دو ٹوک جواب
شائع 11 اکتوبر 2023 01:24pm
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ

کم عمری میں کیریئر کا آغازکرنے والی اداکارہ میرا ہمیشہ ہی سے اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اداکارہ کی والدہ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہارکیا جسے سوشل میڈیا صارفین اچنبھے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی والدہ نے ایک شو میں شرکت کی اور اپنی بیٹی کا دفاع کرتے ہوئے نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

اداکارہ کی والدہ نے بیٹی کی زندگی کے تنازعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان تمام اسکینڈلز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

میزبان کی جانب سے کیے گئے تنقیدی تبصروں سے متعلق سوال پر انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ میرا نےرمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ میرا مسجد نبوی میں فرض نماز کے دوران اپنی ہی ویڈیو بناتی رہیں

اداکارہ میرا کی شاہ رخ خان سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟

اداکارہ کو ویڈیو لیکس سے لے کر غلط انگریزی زبان کے استعمال پر تنقید کا سامنا رہتا ہے، اداکارہ کی والدہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کی بیٹی کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

میرا نے شوبز شخصیات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سارے ہی بہت اچھے ہیں، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے مجھے‘۔

کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی میرا نے اب تک 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

اداکارہ کو پاکستانی ٹیلی ویژن کے علاوہ بھارت کی فلموں میں بھی اداکاری کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Interview

Mother

lifestyle

Actor Meera

Defend