Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالوں میں قبل از وقت ’سفیدی‘ سے پریشان ہونے کے بجائے یہ جان لیں

بڑھتی عمر نہ صرف انسانی جسم بلکہ بالوں کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 02:28pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کالے اور گھنے بال کسے نہیں بھاتے، لمبے گھنے بالوں کے حصول کیلئے خواتین ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

بڑھتی عمر کے ساتھ جہاں انسانی جسم میں متعدد تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں تو وہیں بالوں اور جلد کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

عموماً بالوں کا سفید ہونا عمر بڑھنے کی ہی نشاندہی کرتا ہے، لیکن کچھ خواتین میں ہارمونل تبدیلیوں کے سبب بھی بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے میں جینیات، اسٹریس، ماحولیاتی عوامل اور طرزِ زندگی جیسی وجوہات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

خواتین کیلئے اب بالوں کو خوبصورت بنانا ہوا آسان

سال 2023 میں خواتین کے لئے مقبول ترین ہیئر کٹنگ اسٹائل

بڑی عمر کی خواتین کے لیے ٹاپ ٹرینڈ ہیئر اسٹائل

ماہرین نے خواتین کے اس اہم مسئلے کو دور کرنے کیلئے متوازن غذا کے حصول پر زور دیا ہے، ذیل میں بتائی گئی غذاؤں سے خواتین استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔

فولک ایسڈ

فولک ایسڈ وٹامن بی 9 کی مصنوعی شکل ہے، جبکہ فولیٹ قدرتی طور پر پیدا ہونے والا ایک مرکب ہے۔

فولک ایسڈ ہری سبزیوں، میووں، پھلیاں، رسیلے پھلوں اور دالوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن بی 12

وٹامن بی 12 ریڈ بلڈ سیلس کے علاوہ میلانن(بالوں کی رنگت کیلئے مرکب) کی پیداوار میں بھی اہم کردارا ادا کرتا ہے۔ انڈوں کی زردی، ڈیری مصنوعات اور مشرومز میں اس وٹامن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

کاپر(تانبا)

کاپر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا میلانن کی پیداوار کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ تل، کاجو، بادام اور اناج میں پایا جاتا ہے۔

نان ویجیٹیرین کاپر جیسے معدنیات کو اپنی غذا میں گوشت اور مچھلی کے طور پر شامل کرسکتے ہیں۔

زنک

زنک نہ صرف بالوں کے فولیکلز کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے، بلکہ یہ بالوں کے نئے خلیات کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کدو، سورج مکھی، تربوز، کالے تل جیسے بیجوں کا استعمال زنک کے حصول کیلئے بہترین ہے۔

Women

health tips

lifestyle

Hairfall

healthy lifestyle

Diet

Grey Hair

Premature Greying