Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی، جسٹس عامر فاروق کا وکیل بابراعوان سے مکالمہ
شائع 11 اکتوبر 2023 11:03am
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی۔ فوتو — فائل
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی۔ فوتو — فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی، دوران سماعت وکیل بابر اعوان بولے مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے زوردارقہقہہ لگاتے ہوئے کہا آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، وزارت داخلہ ،پولیس حکام اور درخواست گزارکے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے بابراعوان سے مکالمہ کرتےہوئے پوچھاکہ ڈاکٹر صاحب بندہ واپس آگیا ہے۔

وکیل بابراعوان بولے میں اس مرد حریت کوسلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا۔

مزید پڑھیں:

عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویوز،’اینکرز کو سوال کسی نے لکھ کر دیے تھے؟

صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

انسداد دہشتگری عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی

بابراعوان کی بات پرچیف جسٹس عامر فاروق نے زوردار قہقہہ لگایا اور ریمرکس دیے آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی پھرتوکیسں نمٹا دیتے ہیں۔

عدالت نے صداقت عباسی کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کچھ عرصے سے منظرِعام سے غائب تھے، ان کی بازیابی کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم سابق ایم این اے 6 اکتوبر کو اچانک اپنے گھر پہنچ گئے۔