Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان پاکستان میں رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طورپرقیام کرسکتے ہیں
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 01:33pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کوعارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کوتحفظ حاصل ہوگا۔

پاکستان سے غیر قانونی غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، تاہم قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، کیوں کہ دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو عارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کوتحفظ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طورپرقیام کرسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف پشاور پولیس بھی متحرک، لسٹوں کی تیاری جاری

پاکستان میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن پر کابل حکومت کا ردعمل آگیا

ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

Illegal Afghan Immigrants