Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر مسلسل سستا، 5 ماہ بعد 280 روپے سے نیچے آگیا

روپے کی قدر میں بہتری کیساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی جاری
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 05:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 24 ویں سیشن کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند سطح سے اب تک 27 روپے 59 پیسے سستا ہوچکا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کمی کے بعد 279 روپے پر آگئی۔

اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث ڈالر کا بھاؤ نیچے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا

عالمی بینک کا زرعی آمدنی اور جائیداد پر ٹیکس لگانے پر زور

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز سارا دن مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 474 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars