اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا
ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔
ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم دیے جانے کے بعد اگست 2023 میں ڈالر بلند ترین سطح 335 سے 280 روپے پر آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کریک ڈاؤن کے تیسرے روز ہی روپے کی قدر 7 فیصد بڑھی جب کہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں 17 فیصد کمی ہوئی۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق اگست کے اعدادوشمار کے مطابق قومی ذخائر 7.6 ارب ڈالر تک گر چکے تھے، ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے بعد 900 ملین ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی ایم ایف آؤٹ لک : پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری کم ہونے کی پیش گوئی
ایف آئی اے اور دیگر ایجنسز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا جب کہ حکام نے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو گرفتار کیا اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔
Comments are closed on this story.