Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: گرین شرٹس کی تاریخی فتح نے شوبزستاروں کے دل بھی جیت لیے

عبدللہ شفیق اور محمد رضوان کے چرچے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 12:11pm

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بخارنے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

گزشتہ روز راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ورلڈکپ میں دوسری فتح اپنے نام کی۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کے 345 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل ہی حاصل کرکے 6 وکٹوں سے یہ سنسنی خیز میچ جیتا۔ پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں اب تک سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔

شوبز شخصیات کی جانب سے ٹیم پاکستان کی غیر معمولی کارکردگی پر ٹیم کو خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

’بالآخر نسیم شاہ کو رحم آہی گیا‘

پاکستان اور سری لنکا ورلڈ کپ میں کتنی بار ٹکرائے، کس کا پلڑا بھاری؟

ٹیم کا خفیہ ہتھیار کون؟ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نام بتادیا

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گرین شرٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے لیے اس ہدف کا تعاقب ایک تاریخی فتح، تمام پاکستانیوں کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ‘۔

ہمایوں سعید کے بھائی اور اداکار سلمان سعید نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محمد رضوان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اس ہدف کا تعاقب ممکن ہوا ہے‘۔

اداکار نے بھارتیوں کا پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ فردوس بھی محمد رضوان کی کارکردگی سے خاصا خوش ہیں۔

پاکستانی اداکارہ زباب رانا بھی کرکٹ کی شیدائی نکلیں، کرکٹر محمد رضوان نے اداکارہ کا بھی دل جیت لیا۔

ارسلان نصیر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر عبداللہ شفیق اور محمد رجوان کو خوب سراہا ہے۔

پاکستان کے اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا جیت ہے، اعتماد بڑھانے کے لیے اس طرح کی جیت کی ضرورت تھی اور پاکستان نے یہ بہترین طریقے سے کیا‘۔

اداکارعماد عرفانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پرعبدللہ شفیق کی تصویرشئیر کرتے ہوئے ان پر فخر کیا ہے۔

اداکار فہد شیخ نے بھی پاکستانی ٹیم کو اس ہدف کے تعاقب پر مبارکباد دی ۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا اور اہم ترین ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے ساتھ ہوگا۔

Pakistani Showbiz

Muhammad Rizwan

lifestyle

Abdullah Shafique

ICC ODI WORLD CUP 2023

Pakistani Actors