کراچی: سرکاری اسکول کی طالبہ ہراسگی کیس پر انکوائری کمیٹی قائم
کراچی کے علاقے سعود آباد میں سرکاری اسکول میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے پر انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سعودآباد کے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول سعودآباد میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی جس کے چیئرمین ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز مقرر کیا گیا جب کہ کمیٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول سعودآباد کے ہیڈ ماسٹر اعظم مرکھن نے ایک طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبات کو حراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا بڑا اسکینڈل، اسکول پرنسپل گرفتار
اعظم مرکھن کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ بھی درج ہوا جس کے بعد پولیس نے ہراسگی میں ملوث ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا تھا۔
Comments are closed on this story.