Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

کھانوں میں اس کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاتے ہوئے بہت سے فوائد دیتا ہے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 12:14pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سرسوں کا تیل نہ صرف کھانوں کو ذائقہ بخشتا ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہے۔

اس کو سرسن بھی کہا جاتا ہے، طبی ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پراس کا استعمال بہت مفید قرار دیا ہے۔

اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا بہترین تناسب اور سیچوریٹڈ فیٹس کی کم مقدار سرسوں کے تیل کو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند بناتی ہے۔

سرسوں کا تیل نہ صرف اپنے سرخ بھورے رنگ بلکہ اپنی ایک منفرد خوشبو کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

سرسوں کے تیل میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔

دل کی صحت

سرسوں کا تیل ایک صحت مند خوردنی تیل ہے، جس میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

چھوٹی الائچی کے 6 اہم ترین فوائد

کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے

صرف دو چمچ سیب کا سرکہ روزانہ، رکھے تندرست وتوانا

یہ خاصیت اس تیل کو دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک صحت مند انتخاب بناتی ہے۔

کھانسی اور زکام

قدیم زمانے سے ہی سرسوں کا تیل سردی میں کھانسی، سانس کی دیگر بیماریوں اورالرجی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

سرسوں کے تیل سے سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کے تیل کی مالش سردی میں ایک بہترین انتخاب ہے۔

اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات

سرسوں کے تیل میں موجود گلوکوسینولیٹ(Glucosinolate)، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے۔

اس کی یہ خصوصیات کولوریکٹل(colorectal) اور معدے کے کینسر سے بچاؤ میں بہت مفید ہیں۔

اس تیل میں موجود ایلی آئسوتھیوسینیٹ(Ally Isothiocyanate) ایک اینٹی فنگل ایجنٹ ہے جو ہر طرح کے انفیکشن کو کم کرتا ہے۔

خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے

سرسوں کا تیل ایک قدرتی محرک ہے جو ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے نجات

سرسوں کے تیل سے روزانہ مالش جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف کو دور کرتی ہے، اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ جسم میں درد کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے

سرسوں کے تیل میں موجود اومیگا 3، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز اور وٹامن ای کی بہترین رینج غذائیت فراہم کرتے ہوئے ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔

شوگر کنٹرول کرتا ہے

سرسوں کے تیل میں موجود الفا ٹوکوفیرول(alpha-tocopherol) میں وٹامن ای کی مقدار ذیابیطس کے خطرات پر قابو پانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

کینسر سے بچاؤ

ایک تحقیق کے مطابق سرسوں کا تیل انسانی جسم میں مخصوص قسم کے کینسر کے خلیات کی نشوونما اور پھیلاؤ کو سست کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جسم میں ’ٹرانس فیٹس(Trans fat)‘ انسولین کی ناکامی اور اضافی فیٹس کی اعلی آکسیڈیشن کی بڑی وجہ ہے۔

سرسوں کے تیل میں ٹرانس فیٹس کی عدم موجودگی انسولین کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے، جو ہمارے خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتا ہے۔

صحت

health tips

Benefits

healthy lifestyle

Mustard Oil